?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔
پنجاب کے ضلع جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں امراض قلب لیبارٹری کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں دل کے مریض کو دوسری جگہ منتقل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو جھنگ میں کیتھ لیب کا قیام خوش آئند ہے، عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب بن چکی ہیں، نوازشریف کینسر ہسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دوسرےصوبوں کےلوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سےمستفید ہو رہے ہیں، غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام علاج نہیں کرا سکتے تھے، چھ ماہ جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر پیش کرے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دل کا ہسپتال ہو، پنجاب میں ایئرایمبولینس کے ذریعےسیکڑوں مریضوں کی جانیں بچائی گئیں، اعضا کی پیوند کاری کے حوالےسےمفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کےلیےاربوں روپےخرچ کیے جارہے ہیں، دل کے مرض میں مبتلا ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیا گیا، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھنگ میں واسا کے قیام سے سیوریج میں بہتری آرہی ہے، صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے آپ کے ضلع کی گلیاں اور محلے صاف ہو رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور پاکستان کا پہلا میڈیکل ڈسٹرکٹ بن چکا ہے جہاں سب سے پہلے ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع ہوا جسے ہم مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئی ایس آئی کے سربراہ نے قابل میں حکمت یار سے ملاقات کی
?️ 6 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ
ستمبر
معید یوسف کا اہم انکشاف، لاہور بم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے لاہور حملے کی تفصیلات
جولائی
بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس
مئی
کیا اسرائیل اور شام کی جنگ ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا بیان
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل
دسمبر
ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو
جولائی
واٹس ایپ پر 266ملین ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا گیا
?️ 3 ستمبر 2021ڈبلن(سچ خبریں) آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے واٹس ایپ پر 266 ملین
ستمبر
دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ
اپریل
یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین
مارچ