پنجاب کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو تبدیل کرنے کا امکان

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب میں ایک بار پھر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کی تیاری کرلی گئی، کامران افضل کو چیف سیکرٹری اورراؤ سردار کوآئی جی پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم نے معاملہ کابینہ اجلاس میں رکھنے کی منظوری دے دی  ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بڑے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں کرنے کیلئے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے پینل تیارکرلیا ہے۔

چیف سیکرٹری کے لیے کامران افضل ، احمد نواز، علی رضا کے نام شامل ہیں، اسی طرح نئے آئی جی پنجاب کیلئے راؤ سردار ، کیپٹن (ر) ظفراقبال، محسن حسن کے ناموں میں راؤ سردار کو تعینات کرنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے معاملے کو کل کابینہ اجلاس میں رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک سے دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے ، پنجاب کے اعلیٰ عہدوں پر وفاق سے تعیناتی کی جاتی رہی ہے لیکن اس بار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسی سے مشورے کے بغیر کیے گئے اپنے فیصلے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔

صوبہ پنجاب میں بھی بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں متوقع طور پر 4 وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، صوبائی وزیر لیبر عنصرمجید کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے ، اس کے علاوہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کے قلمدان کی تبدیلی بھی متوقع ہے، صوبائی وزیر پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی وزارت کے قلمدان میں بھی تبدلی ہوسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

?️ 22 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات

فواد چوہدری کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی

منیب بٹ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی آفر پر خاموشی توڑ دی

?️ 23 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے

پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی

?️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18

ایران میں نیتن یاہو کا کھیل

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایران یہ نہیں چھپاتا کہ وہ اسرائیل کی تباہی چاہتا ہے۔

نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم

جدہ اجلاس میں واشنگٹن کے لیے الٹے نتایج

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    ایک بین الاقوامی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اردن

صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے