پنجاب کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں سے ’بٹ کوائن‘ کی ڈکیتی

بٹ کوائن

?️

لاہور {سچ خبریں} پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ’بٹ کوائن‘ ایک غیر ملکی جوڑے سے ڈاکوؤں نے  ہتھیا لی ہے۔ لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج ایف آئی آر کے مطابق غیر ملکیوں کا تعلق بالترتیب  سے ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے سٹیفن اور جرمنی کی ماریہ سپاری استنبول سے دس فروری کی رات لاہور پہنچے اور نجی ہوٹل میں قیام کیا۔ ایف آئی آر جو کہ ایک مترجم کمپنی کے نمائندے کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس کی اس جوڑے نے خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔
ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق ’لاہور کے ایک رہائشی رانا عرفان نے اس جوڑے کو پاکستان بلایا تھا اور سرمایہ کاری کی ترغیب دی تھی۔ دس فروری کی رات رانا عرفان اس غیر ملکی جوڑے کو اپنے ساتھ کھانا کھلانے ہوٹل سے باہر لے گئے۔ رات ساڑھے نو بجے کے قریب ایک سڑک پر گاڑی روک دی۔ اسی اثنا میں دو اور گاڑیاں ان کے پاس رکیں۔ جس کے بعد انہیں کسی دوسری گاڑی میں منتقل کیا گیا اور ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد دونوں کو ایک چھوٹی گاڑی میں سوار کیا گیا۔ اس دوران ان کے کپڑوں پر سفید رنگ کا پاؤڈر پھینکا گیا اور وہاں موجود افراد نے اسلحہ بھی تان لیا۔ انہوں نے دھمکایا کہ ہیروئین ہے اگر شور کیا تو پولیس کے حوالے کر دیں گے اور پاکستان میں ہیروئین رکھنے کی سزا موت ہے۔‘
پنجاب میں درج ایف آئی آر میں اس واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’دونوں غیر ملکیوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایک گھر یا ڈیرے نما جگہ پر لے جایا گیا۔
’اس کے بعد نہ صرف ان کے پاس موجود چھ ہزار 300 یوورو لے لیے گئے بلکہ لیپ ٹاپ کے ذریعے ان کے الیکٹرانک والٹ میں موجود ایک اعشاریہ چھیاسی بٹ کوائنز بھی اسلحے کے زور پر ٹرانسفر کروائے گئے۔
مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ اس ساری کارروائی کی ایک کیمرے کے ذریعے عکس بندی بھی کی گئی جس کو ایک ایسا شخص چلا رہا تھا جس نے ’پریس‘ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ جس گاڑی میں غیر ملکیوں کو گھمایا جاتا رہا اس کے ڈیش بورڈ پر پولیس کی علامت نیلی بتی بھی رکھی گئی تھی۔ غیر ملکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سارے واقعے کے دوران ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق اس واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ رانا عرفان نامی ملزم سوئٹزرلینڈ میں ان دونوں غیر ملکیوں سے کئی بار مل بھی چکا ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تفتیش جاری ہے۔
’مدعیان کے بیان کی روشنی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں ڈکیتی اور حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔‘
خیال رہے کہ بندوق کے زور پر ’بٹ کوائنز‘ کو منتقل کروانے کا لاہور میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے جبکہ پاکستان میں بٹ کوائن کو رکھنے یا ان کی خرید وفروخت پر بھی پابندی ہے۔ 

مشہور خبریں۔

اسرائیل غزہ میں خوراک و دوا کی ترسیل روک رہا ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ   

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری پر وزیرخارجہ نے شکریہ ادا کیا

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

اوپن اے آئی نے مبینہ طور پر جدید میوزک تیار کرنے والے ٹول کی تیاری شروع کر دی

?️ 27 اکتوبر 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے مبینہ

یوکرین ناکام نہیں ہوگا:  بائیڈن

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    سی بی ایس کے 60 منٹس پروگرام کو انٹرویو

’کروڑوں لوگ صرف اشرافیہ کی حرام خوری کی وجہ سے ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘:مصطفیٰ نواز کھوکھر

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز

یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کے بیان پر سعودی عرب اور قطر کا ردعمل

?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے ٹیکس کے ملکی نظام

دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں تین اسرائیلی کمپنیاں شامل

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے