پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔ گورنر

سلیم حیدر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج یوم عاشورہ کے جلوس امن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، قبل ازیں لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقدم مہینے کے دوران شہریوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا، ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، امن کمیٹی نے زبردست انداز میں کام کیا، تمام جلوس شام تک اختتام پذیر ہوئے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب حالات بہت بہتر ہیں، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرے۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرکزی جلوس میں شامل تھے، ہر کوئی افسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، ملک کے لیے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں ایک بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

حزب اللہ کی سیاسی اور سماجی پابندیوں کا خاتمہ

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت نے لبنان کے ساتھ کشیدگی

ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے

لبنان میں پھٹنے والے پیجر کہاں تیار کیے گئے تھے ؟تائیوانی کمپنی کا انکشاف

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: تائیوانی کمپنی نے لبنان میں پھٹنے والے پیجرز تیار کیے

مغربی ممالک کے عوام اسرائیل کے ساتھ ہیں یا فلسطین کے؟

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ اور اٹلی میں ہزاروں افراد فلسطینی قوم کی حمایت

چین سے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان کی جانب سے چینی کمپنی سائینو ویک   سے

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی نے اپنے والد کی رہائی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے