پنجاب وزیر اعلیٰ کا صوبے میں مزید  نئے کالج بنانے کا اعلان

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

🗓️

لاہور( سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدارصوبے میں مزید کالجز بنانے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ  صوبے بھر میں مزید 86 نئے کالجز قائم کیئے جائیں گے۔پنجاب کی جامعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔

صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہائر ا یجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں 75 نئے کالجز بنائے گئے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے پنجاب کے اراکین اسمبلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اراکینِ قومی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات ملاقات کے دوران عمومی سیاسی صورتِ حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جائز کام ہر صورت ہو گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اپوزیشن نے عوامی خدمت کے سفر میں صرف رکاوٹ ڈالی ہے۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی حکمتِ عملی ہے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور امارات کی چین وابستگی کی وجوہات

🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خلیج فارس میں چین کی موجودگی اور سرمایہ کاری، مشترکہ کاروباروں

سعودی اتحاد کی یمن جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ

اپوزیشن نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا

🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے

صہیونی قصبہ استقامتی میزائلوں کے خوف سے فوجی قلعے میں تبدیل

🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے آج جمعرات کو غزہ کے قریب

دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملہ؛ 4 شامی فوجی مارے گئے

🗓️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح بدھ 27

غزہ کی جنگ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کار اور قابض حکومت کی فوج کے درمیان عظیم

اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر افریقی تارکین وطن کے خلاف جرائم پر تنقید

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنی ایک رپورٹ

فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی

🗓️ 19 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے