پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

کورونا وائرس

?️

لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے وہیں  پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی نئی قسم سے نوعمر اور نابالغوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ پنجاب میں انفیکشن پھیلنے کے بعد سے اب تک 18 سال کی عمر سے کم 19 ہزار 367 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 8 ہزار 520 رواں سال کے پہلے تین ماہ میں کورونا کا شکار ہوئے۔اسی طرح پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہزار 390 تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 390 متاثرہ بچوں میں سے 4 ہزار 133 رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران جبکہ دیگر گزشتہ سال میں وائرس سے متاثر ہوئے۔

زیادہ تر بچوں میں ہلکی علامات ظاہر ہوئیں اور بعض میں کوئی علامت نہیں تھی لیکن کچھ بچے شدید بیمار ہوگئے تب انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

طبی ماہرین کا خیال تھا کہ کم عمر بچوں اور نو عمر افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جنہیں دیگر امراض بھی لاحق ہیں اور انہیں بیماری سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کی علامات بڑوں اور بچوں میں ایک جیسی ہیں اور بخار، کھانسی، فلو یا الرجی جیسے دیگر عام بیماریوں کی علامت کی طرح نظر آسکتی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2021 پریشانی کا باعث بنا ہے کیونکہ لاہور میں 2 ہزار 357 بچے جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ میں صرف 7 بچے متاثر ہوئے تھے۔

رواں سال فروری میں 739 اور جنوری میں ایک ہزار 37 بچے کورونا سے متاثر ہوئے۔گزشتہ برس مارچ میں اس صوبے میں انفیکشن کے بعد یہ تعداد سب سے زیادہ تھی۔

پنجاب میں رواں سال فروری میں ایک ہزار 669 اور جنوری میں 2 ہزار 21 بچے کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ مارچ میں رپورٹ ہونے والے اعداد و شمار دونوں ماہ کی مجموعی تعداد سے کم رہے۔

لاہور چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفیسر مسعود صادق نے مارچ میں کووڈ سے متاثرہ 3 بچوں کی موت کی تصدیق کی۔تاہم انہوں نے کہا کہ اموات کی وجہ کمورڈیٹی (ایک سے زائد امراض) تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 46 نو عمر بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کورونا سے متاثرہ 17 بچے زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو رخصت دے دی گئی۔مسعود صادق نے بتایا کہ 17 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے اور وہ زیر علاج ہیں تاہم دیگر کو رخصت کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے

مغربی کابل میں دھماکہ

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے

اجتماعی کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے پاکستان کو آج اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی ہے، شہباز شریف

?️ 22 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کاوشوں

ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش

?️ 22 جون 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خصوصی طور

کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے خلاف صیہونیوں کی غیر قانونی سزا

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان

ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، خالد مقبول صدیقی

?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

فواد چوہدری کو ایک اور اہم وزارت مل گئی

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے