🗓️
لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں لیپ ٹاپ کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ جو مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا اس کو پیچھے کر دیا گیا لیکن اب ہم اربوں روپے سے لیپ ٹاپ کا اجراء دوبارہ کرنے جا رہے ہیں کیوں کہ کورونا کے دوران ورک فرام ہوم پوری دنیا میں نظر آیا جس میں لیپ ٹاپ استعمال کی اہمیت کا اندازہ بھی ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتخاب کیلئے آئین و قانون کا تماشا بنایا گیا ، صوبے میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، پچھلے 3 ماہ کے دوران صوبے میں اتار چڑھاؤ آئے، آئین کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، بجٹ کا تمام عمل انا کی نذر ہو گیا ، لانگ مارچ اور تحاریک سے ملکی تاریخ بھری پڑی ہے۔ادھر وفاقی حکومت نے بھی بجٹ میں ہر طالب علم کو آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بہت کچھ رکھا ہے ، نوجوانوں کو میرٹ پرلیپ ٹاپ دیں گے ، بجٹ میں سائبرسیکیورٹی اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تربیتی پروگرام شامل ہیں ، انوویشن فنڈ کے نام سے خطیر رقم رکھی جائے گی۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اے پی سی سی کا اجلاس ہوا ، جس میں مختلف پراجیکٹس کیلئے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ، اس دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگلے سال ترقیاتی بجٹ کا جحم 800 ارب ہوگا، 2018 میں حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا، جاری منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، خزانہ خالی ہونے کے باعث پی ایس ڈی پی ترتیب دینا مشکل کام تھا ، آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت تمام صوبوں اور وزارتوں کی سفارشات کا جائزہ لیا، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئیں، گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورٹ اینڈ شپنگ اور گوادر کے منصوبے متاثر ہوئے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا غزہ پر وسیع زمینی حملہ ؛ 30 افراد شہید
🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ پٹی،
اپریل
سعودی عرب میں امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار
مئی
جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری
ستمبر
خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 20 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے
اپریل
صیہونیوں کی حماس کے خلاف ناکامی کی وجوہات؛ صیہونی جنرل کا تجزیہ
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صیہونی جنرل نے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی
دسمبر
غزہ جنگ میں صیہونیوں کو کیا حاصل ہوا ہے؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اعتراف کیا
مئی
نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کردیا
🗓️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے
فروری
میرکل کا یوکرین جنگ کے سفارتی حل پر زور
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین کے حامیوں کے
نومبر