پنجاب میں شدید دھند؛ موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

?️

لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کیا گیا، اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک ، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، سفر کرنے والے شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 دسمبر تک کیلئے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے آج سے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور 18 دسمبر تک بارش برفباری اور موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اسی طرح بالائی خیبرپختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 13 سے 15 دسمبر مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی علاقوں میں اثر انداز ہوگا، موسمی صورتحال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے، میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش، پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، کوہستان، بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہو سکتی ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے، پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، کوئٹہ، زیارت، شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات غیر قانونی بھارتی قبضے کو جائز قراردینے کی کوشش ہے : مشعال ملک

?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند

ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں

حزب اللہ کا امریکہ پر بہت بڑا الزام

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے ایک رکن نے

غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے 2 پاکستانیوں کو بھارتی حکام نے آزاد کشمیر واپس بھیج دیا

?️ 1 مئی 2023کشمیر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے پونچھ ڈویژن کے

بین الاقوامی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں میں غلطیوں کا انکشاف

?️ 28 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) سینیٹ پینل نے توانائی کے بین الاقوامی کثیرالجہتی فنڈد منصوبوں

کیا بائیڈن کے دور میں غزہ میں جنگ بندی ہو سکے گی؟وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اعلیٰ امریکی حکام کے حوالے

این بی سی: وائٹ ہاؤس کے سامنے فائرنگ کرنے والا سابق سی آئی اے کا جاسوس تھا

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی این بی سی نیٹ ورک نے وائٹ ہاؤس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے