پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری

وتعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی

?️

لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی ادارے بند کرنے کے لئے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے بعد 25 اضلاع میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 5فیصد مثبت کیسز والے25 اضلاع میں تمام اسکولز بند کردیئے گئے ہیں اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر مراد راسکا کہنا ہے کہ پانچ فیصد سے زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

ان اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات ہفتے میں دو دن بھی اسکول نہیں آئیں گے، یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر سرکاری اور نجی تعلیمی بند کر دیئے جائیں، 25اضلاع میں ایک سے12ویں جماعت کی تمام کلاسز بند رہیں گی۔

حکم نامے کے مطابق جن متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کی بندش ہوگی ان میں لاہور، بہاول نگر، بہاول پور، بھکر،چکوال، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد شامل ہیں۔اس کے علاوہ جھنگ ، قصور، خانیوال ، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاوالدین ، ملتان ، اوکاڑہ اور پاکپتن، رحیم یارخان، راولپنڈی ، ساہیوال میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرگودھا، شیخو پورہ، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی کورونا متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں، ان تمام اضلاع میں اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا جائے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس  نے کہا  ہےکہ صوبے کے باقی 11اضلاع میں اسکول ایس او پیز کے مطابق کھلے رہیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

مشہور بھارتی اداکار کو اسٹار بننے کے لیے کیا کیا دیکھنا پڑا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے نامور اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا

یمن میں بن سلمان کی مہم جوئی / شاہ سلمان جبری رہائش کے زیر نظر

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:  عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے یمن

قطر کا نیتن یاہو  کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  کے ان بیانات کی

جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے

برطانوی حکومت سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ہے، اسحٰق ڈار

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

سندھ میں گیس بحران، پیپلز پارٹی کا وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ’ناقص کارکردگی

کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان

?️ 16 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا

ایران فلسطین کا سب سے وفادار ملک ہے: عبدالسلام

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صنعا میں انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے