پنجاب: محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور سرگودھا سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان نے جاری بیان میں بتایا کہ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے 5 اور سرگودھا سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار اور ثنا اللہ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ سرگودھا میں آپریشن کے دوران ارشاد اللہ اور محمد طاہر کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بم ، دھماکا خیز مواد ، اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے، جس کے دوران 18 ہزار 20 افراد کو چیک کرنے کے بعد 59 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک بھر میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، دہشت گرد گروپوں نے ملک بھر میں متعدد حملے کیے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جب سے حکومت کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے دہشت گردی کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

فروری میں کالعدم تنظیم کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل تھا، اسی طرح پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 84 افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس

جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری

?️ 10 فروری 2023 لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا

اسرائیل شام میں اپنا قبضہ مضبوط کرنا چاہتا ہے: انصار اللہ

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے علاقائی

ٹرمپ پر امریکی قومی دستاویزات چوری کرنے کا الزام

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل دستاویزات کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

بھارتی حکومت نے فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 7 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

بمباری رکے گی، محاصرہ ختم ہوگا تو جنگ بندی ہوگی؛یمنی عہدہ دار کا اقوام متحدہ سے خطاب

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے

سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ایک دکھاوا ہے، جرمنی میں ہونے والی تحقیق نے اہم انکشاف کردیا

?️ 3 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کے حوالے

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.6 فیصد تک پہنچ گئی

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے