?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت سب کو سکھ دے گی، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی، ان کو گھر بنانے کیلئے10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون میں اب تک ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا ہے، صحت کارڈ بہترین اور اچھی اسکیم ہے، اس پر عمل درآمد کے لیے بھی کام کریں گے اور کوشش ہوگی ہیلتھ کارڈ بھی فوری طور پر دے دیئے جائیں جب کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک پر 40 فیصد سبسڈی دیں گے اور ہر زمیندار کو سولر پمپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، صحافیوں کی بہبود کے لیے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے لیے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی، ایسے وقت میں جب ہماری زمین گرم ہو رہی ہے تو تمام ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وہ نقصانات اٹھا رہے ہیں جن سے نمٹنا ان کے بس کی بات نہیں ہے، یہ ایک عالمی بحران ہے اور عالمی رد عمل چاہتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، صحافیوں کی بہبود کے لیے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے لیے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی درخواست پر ترکی نے حماس کے اہم شخصیات کو بے دخل کردیا: عبرانی میڈیا
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے گلوبز اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر
مئی
دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ
جنوری
لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال
?️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ
دسمبر
سعودی خواتین نے امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹرز کے خلاف مقدمہ دائر کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانس 24 نے رپورٹ کیا کہ سعودی قانونی کارکن نے
دسمبر
ٹرمپ پلان کی شقوں کے لیے حماس کا معیار
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر
اکتوبر
کویتی حکومت مستعفی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق کویت کے وزیراعظم نے سرکاری طور پر
اپریل
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی
نومبر