پنجاب حکومت کا اسموگ سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ترتیب

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی نئی حکومت نے صوبے کو اسموگ سے پاک بنانے اور ڈسپوزایبل پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب، جن کے پاس ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا چارج ہے، نے ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کی۔

ماحولیات اور جنگلی حیات کے محکموں کے سیکرٹریز اور فشریز کے ڈی جی کو اسموگ کے خاتمے سے متعلق اقدامات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں فضائی آلودگی سے نمٹنے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن پلان نجی شعبے کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا۔

صوبائی حکومت اور نجی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے ’ماحولیات کی مشاورتی کونسل‘ بھی قائم کی گئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ پلاسٹک اور اس کے منفی ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔

اجلاس نے پنجاب میں آبادی اور جغرافیائی تقسیم سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ’زولوجیکل سروے‘ کی بھی منظوری دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات اور جنگلی حیات کے موضوعات کو پرائمری اور سیکنڈری سطح پر نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی سطحوں پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ڈگری پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ شرجیل میمن

?️ 13 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

اسرائیلی حکام نے اپنے وزراء پر برطانوی حکومت کی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکام نے برطانوی حکومت کی طرف سے داخلی سلامتی

بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز میں متعدد رکاوٹیں

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک مصری ماہر نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی

یمنی تیل کی لوٹ مار

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی پیٹرولیم وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں

مشہور گلوگار شہزاد رائے کا مداحوں کو ایک خطرناک چیلنج

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} مشہور و معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد

ٹرمپ کی اردن کو داعش اور شام جیسے انجام کی دھمکی !  

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر

ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے