?️
لاہور(سچ خبریں)لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے علاقے میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا اور10 لاکھ ویکسین کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کو کورونا سینٹر تک لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام شروع کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 126 سینٹرز ہیں، مزید ایک سینٹر کا اضافہ ہونے کے بعد تعداد 127 ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے 7 ایسے شہر ہیں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 فیصد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے شروع ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ’لوگوں سے ایپل ہے کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں‘۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی آکسیجن کی طلب میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہاکہ 10 لاکھ کورونا ویکسین کی خوارکیں خود خریدیں گے اور اس مد میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی جابب سے ویکسین مل رہی ہے، کوشش ہے کہ کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں اور ویکسین لگانے کا عمل بھی تیز کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خریدی گئی ویکسین سے متعلق حکومت پنجاب اس کو لگانے سے متعلق ترجیحات خود طے کرے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 4-3 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
روس مخالف پابندیوں نے امریکہ کو نقصان پہنچایا ہے: بائیڈن
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام تسلیم
جون
اشرف غنی کا فرار افغان حکومت کے خاتمے کا باعث بنا: عبداللہ
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغانستان کی سپریم نیشنل مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین نے کہا
اکتوبر
نیتن یاہو کے بھیک مانگنے کا نیا انداز
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ہفتے کی شام کہا
نومبر
آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت فارم 47 کا پارٹ 2 ہے، لیاقت بلوچ
?️ 21 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اکتوبر
کوئٹہ میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
?️ 26 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 7 دہشت
اگست
آئی ایم ایف جائزے کے دوران پی ٹی آئی نے ’ن لیگ‘ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک طرف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
نومبر
امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو
اپریل
صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری