?️
لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر کرونا وائرس کی تیسر لہر کا قہر کا جاری ہے اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیامیڈیا ذرائع کے مطابق وزیر صحت پنجاب داکٹر یاسمین راشد کی صدارت صوبے میں کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ہوا جس میں فیصہ کیا گیا کہ 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اس دوران صوبے میں نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے ، جب کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے ، ان چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ، اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں ، شہری کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ، عوام عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
دوسری طرف این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی ’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں، جس کے تحت چاند رات بازاروں ، مہندی ، جیولری ، کپڑوں کے اسٹالز ، مارکیٹیں ، کاروبار بند رہیں گے ، یکم مئی یوم علی ، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کروایا جائے گا ، این سی اوسی نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے یکم مئی یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ، 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔
تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے ، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی ، بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عید الفطرپرتعطیلات 10 سے15 مئی تک ہوں گی ، 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں،کاروبار بند رہیں گے، عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجنے کا منصوبہ
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: سی این این نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے
مئی
غزہ میں بھوک جنگ کے متاثرین میں اضافہ / لیبارٹریوں اور بلڈ بینکوں کی مخدوش صورتحال
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے طبی ذرائع نے پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
اگست
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک
ستمبر
وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
دسمبر
رفح کی صورتحال کے بارے میں ہالینڈ کا بیان
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ہالینڈ کی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں رفح کی
فروری
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں
جنوری
غزہ پٹی کی سرحد پر جھڑپیں ؛1 صیہونی فوجی زخمی
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی
دسمبر
ریاض میں لاوروف کی گفتگو کا مرکزی موضوع فلسطین
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے پریس آفس TASS نے کل رات
ستمبر