🗓️
لاہور (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔اس بات کا اعلان انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں تعلیم کی صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم گھر کھولا، ایک لاکھ بیس ہزار ٹیچرز رجسٹرڈ کیے۔ 1200 پہلے سکول اپ گریڈیشن کیے، سات ہزار مزید سکولوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایلمنٹری سکولز میں شام کے اوقات میں کلاسز کا جلد آغاز ہوگا۔مراد راس کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دور میں سکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا۔
ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیڑھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی۔ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بغیر کوئی رقم خرچ کئے ہم نے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی، آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ اور اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔
اپوزیشن کی کارکردگی دیکھی جائے تو انہوں نے گزشتہ دس سالوں میں کوئی کام نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہزار سکولز میں کلاس روم بنائے، 400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائیں۔ پانچ سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)والے چاہتے ہیں کہ صوبے کی عوام کو جاہل رکھا جائے، یہ آگے نہ بڑھیں اور انہیں ووٹ ڈالتے رہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: عربی اور عبرانی ذرائع کی رپورٹوں میں غزہ میں فلسطینی
دسمبر
قتل اور دہشتگری سے جنرل سلیمانی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا:ایرانی صدر
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی
جنوری
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
🗓️ 29 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش
اپریل
دنیا کا سب سے سستا شہر کس ملک میں ہے؟
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر
اگست
برطانیہ میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ میں مظاہرین اس ملک کے وزیر اعظم کے دفتر کے
اگست
وزیر اعظم دھاندلی کو روکنے کے لئے ٹیکنالوجی کی بات کرتے ہیں
🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
جولائی
صہیونی تجزیہ کاروں کی نظر میں شام کی صورتحال
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شام میں
دسمبر
اوسلو مذاکرات اور معاہدے کو 30 سال گزر چکے ہیں لیکن نتیجہ، کچھ بھی نہیں
🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:آج فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور صیہونی عبوری حکومت کے درمیان اوسلو
ستمبر