پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے۔میڈیا کے مطابق گورنر پنجاب کو لا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی اجلاس کی سمری پر دستخط کر دیے، اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کردیے گئے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کل مورخہ 23 فروری کو صبح 10 بجے صوبائی اسمبلی کے چیمبرز میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کرلیا گیا جس کی صدارت پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد رہنما مریم نواز کریں گی۔

پارٹی کی جانب سے تمام اس کے ارکان اسمبلی کو صبح 9 بجے پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رائے ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں ایوان نہ مکمل تصور ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کسانوں کے ملک بھر میں مظاہرے، حکومت سے گندم خریدنے کا مطالبہ

🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی کال پر ملک

شیخ رشید نے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے بارے میں اہم اعلان کیا

🗓️ 28 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ افغانستان سے

بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

🗓️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور

جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 236 حلقوں پر انتخابات میں حصہ لے گی، قیصر شریف

🗓️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے

اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے، وزیر خزانہ

🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے

کیا حزب اللہ اسرائیلی حکومت کے لیے نمبر ایک خطرہ ہے؟

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے مطابق  حزب اللہ نے آج شمال کو

حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ

🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی

سید حسن نصراللہ نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے