پنجاب اسمبلی میں 5 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️

لاہور:(سچ خبریں)پنجاب اسمبلی کے ‘متنازع’ اجلاس میں جمعرات کو پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کوٹے سے تعلق رکھنے والے 5 اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کا حکومتی بینچز نے بائیکاٹ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم نے حلف اٹھایا جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق ببو اور سیمیول یعقوب نے حلف اٹھایا۔

انہوں نے عظمیٰ کاردار، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، اعجاز مسیح اور ہارون عمران گل کی جگہ لی ہے جن کو جنرل نشستوں پر منتخب دیگر 20 اراکین اسمبلی کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 16 اپریل کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر پارٹی لائن سے انحراف کرنے پر ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

پنجاب کے محکمہ قانون کے ایک سینئر افسر نے حلف برداری کی تقریب کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس اجلاس میں یہ ہوا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی، اسمبلی کے جس اجلاس میں پانچ اراکین صوبائی اسمبلی نے حلف اٹھایا، اسے صوبائی سیکریٹری قانون نے نہیں بلایا تھا، جو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ 2022 کے تحت ایسا کرنے کا اختیار رکھتا ہے، اس لیے ان کا حلف غیر آئینی ہے۔

اجلاس پر تنازع جون کے دوسرے ہفتے میں اس وقت شروع ہوا جب 22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوبارہ پولنگ میں حمزہ کے مقابلے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے بجٹ پیش کرنے کے لیے بلائے گئے اجلاس میں دو دن تک صوبائی بجٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پرویز الٰہی پنجاب کے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے بجٹ اجلاس میں ذاتی طور پر پیش اور 16 اپریل کو وزیراعلیٰ کے دفتر کے لیے پہلے پولنگ کے دوران اسمبلی فلور پر پولیس کے ‘غیر قانونی’ داخلے پر ایوان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جب دونوں فریق معاملے کو خوش اسلوبی سے حل نہ کر سکے تو حکومت نے گورنر کے احکامات کے ذریعے اجلاس کو ملتوی کر دیا اور بجٹ پیش کرنے کے لیے اسمبلی کے قریب ایک اور مقام پر نیا اجلاس بلایا۔

اسپیکر نے مبینہ طور پر اپوزیشن کی جانب سے طلب کردہ اجلاس بھی بلا لیا، دونوں اجلاسوں کی کارروائی گورنر کی جانب سے ایک آرڈیننس جاری کرنے کے باوجود متوازی چلتی رہی جس پر بعد میں قانون میں دستخط کیے گئے تھے تاکہ اسمبلی سیکریٹری کے اجلاسوں کو طلب اور/یا ملتوی کرنے کے اختیارات کو ختم کیا جاسکے۔

اسپیکر کی طرف سے اجلاس پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سروسز ایکٹ 2022 کو کالعدم قرار دینے اور اسمبلی کی آزاد حیثیت کو ‘بحال کرنے’ کے لیے ‘جوابی قانون سازی’ کے لیے اجلاس بلایا گیا تاہم یہ قانون سازی اسی وقت قانون کی شکل اختیار کرے گی جب گورنر اس پر دستخط کریں گے۔

اسپیکر پرویز الٰہی نے منگل کو کارروائی 13 جولائی کو ملتوی کر دی تھی لیکن انہوں نے اجلاس کو دوبارہ جمعرات کے لیے شیڈول کر دیا تاکہ ایک روز قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نوٹیفائی کیے گئے پی ٹی آئی کے پانچ اراکین صوبائی اسمبلی حکمران مسلم لیگ(ن) کی جانب سے عدالت میں کمیشن کے احکامات کو چیلنج کرنے سے پہلے حلف اٹھا سکیں۔

پنجاب اسمبلی میں پانچ اراکین اسمبلی کے شامل ہونے سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دوبارہ پولنگ میں پرویز الٰہی کے ووٹروں کی تعداد 168 سے بڑھ کر 173 ہو گئی ہے جبکہ حمزہ شہباز کے 177 ووٹ ہیں، پنجاب اسمبلی کے باقی 20 حلقوں پر 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات دونوں امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے G20 سربراہی اجلاس میں

فردوس عاشق اعوان کی پی ڈی ایم پر شدید تنقید

?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان

غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس

غزہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ ناکام: صہیونی تجزیہ نگار

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے متفقہ طور پر

یوم القدس مستکبرین کے ساتھ مقابلے کا دن ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل    

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یوم

عیدالاضحی پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رہیں گے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز

بائیڈن کو تہران اور ریاض مذاکرات کو سرفنگ کرنا چاہیے : واشنگٹن پوسٹ

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    واشنگٹن پوسٹ اخبار نےحسین ایبش کے لکھے گئے ایک

ایران، عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت

?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں:  قبل ازیں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور شام کے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے