?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، نائب وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا، سعودی وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے پر اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب کو بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا اور دونوں رہنماوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایران کی کوششوں کو سراہا اور عمان کے دارالحکومت مسقط میں کل ہونے والے ایران،امریکا مذاکرات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا اور بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز اقدام کے خطرات سے آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
یونیسیف: غزہ میں روزانہ 28 بچے مرتے ہیں
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا: غزہ کی پٹی میں روزانہ 28
اگست
ترک فوج نے شمالی عراق اور شام میں بمباری کی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے جمعرات کی صبح شمالی عراق اور شام
مئی
المعمدانی ہسپتال کے جرم میں صہیونیوں کے اندازے مسترد
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے المعمدانی اسپتال کے جرم
اکتوبر
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں شاہ
جنوری
فن لینڈ کو روسی گیس کی برآمدات بند ؛ ڈان باس میں کارروائیوں میں شدت
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: روسی حکومت نے ہفتے کے روز ڈونباس کے علاقے میں
مئی
عراقی سرزمین کو پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنا حرام ہے: السوڈانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر نے آج بغداد پہنچنے کے
فروری
شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور کرد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں؛100 سے زائد ہلاکتیں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور امریکی حمایت
جنوری
ترکی سعودی تعلقات کی نئی لہر پر ایک نظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر دفاع کے دورہ آنکارا کو ترک میڈیا میں
جولائی