پشاور: مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا۔

میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر ڈاگ لار کے علاقے میں فائرنگ کردی۔

حملے میں موبائل انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی جبکہ کانسٹیبل اجمل اور سراج شہید ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے جبکہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

علی امین گنڈاپور نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور لواحقین کو شہدا پیکج کےتحت معاوضے دینے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کے سبب سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ 27 فروری کو خیبر پختونخوا کے شہر مردان اور پشاور میں فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اور ایک اہلکار شہید جب کہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

5 فروری کو خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا

?️ 24 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث

لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ 

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ

افغانستان میں خواتین کو ڈرائیونگ لائنسس جاری کرنے پر پابندی

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے خواتین کو ڈرائیونگ لائنسس

آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں

انتخابی مہم کے دوران کوئی شہید ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، فضل الرحمان

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا

مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا رد عمل

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان حملوں کی

امارات غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے