پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری

?️

کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔سابق آرمی چیف گزشتہ روز امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہمارا سفارتی عملہ پرویز مشرف کے خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سابق صدر کی میت کی پاکستان منتقلی کے سلسلے میں اہل خانہ کو ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

پرویز مشرف کا جسد خاکی کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی میت کو خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان واپس لایا جائے گا۔

ان کی میت کی وطن واپسی کے عمل میں ان کے اہل خانہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کردیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں قونصل جنرل حسن افضل خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں قونصل خانہ ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گا جب کہ قونصل خانے نے ان کی میت واپسی کے لیے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔

گزشتہ روز سابق صدر کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی تھی۔

پرویزمشرف کی میت لینے کے لیے پاکستان سے طیارہ آج دبئی پہنچے گا، خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔

پرویز مشرف تقریباً 9 سال (1999 سے 2008) تک آرمی چیف رہے، وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر بر سر اقتدار آئے تھے، وہ 2001 میں پاکستان کے 10ویں صدر بنے اور 2008 کے اوائل تک اس عہدے پر فائز رہے۔

سابق ڈکٹیٹر پر مارچ 2014 میں 3 نومبر 2007 کو آئین معطل کرنے پر غداری کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

17 دسمبر 2019 کو خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی۔

سابق فوجی حکمران مارچ 2016 میں علاج کے لیے دبئی چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ پاکستان واپس نہیں آئے تھے۔

مشہور خبریں۔

عوام جمہوریت کی خاطر آئین اور سپریم کورٹ کا ساتھ دیں، عمران خان

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام

خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

?️ 18 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے

ہنیہ; شیخ یاسین کے اسکول کے مقبول ترین طالب علم

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جب دو ستارے ٹکراتے ہیں تو روشنی اور توانائی کا دھماکہ

غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک

غزہ میں ترک افواج کا داخلہ تل ابیب کی سرخ لکیر ہے: نیتن یاہو

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: 12 ٹی وی، جو اسرائیلی ریاست کے زیرانتظام ہے، نے

بیور بیچ کی تقریبات ، بن سلمان شدت پسندی سے لڑ رہا ہے یا اسلام سے؟

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:  فرانس نے گزشتہ روز شاہ عبداللہ کے معاشی شہر میں

63 فیصد صیہونی طلباء تعلیم ترک کرنے کے خواہاں

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے