?️
شانگلہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاست دان آج بھی انا کی سیاست کررہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کا دل سے مشکور ہوں، آج بھی بےنظیر بھٹو شہید کے جیالے میدان میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، غربت، مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہاہے، ہمیں انا کی پرانی سیاست کو ترک کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پرانے سیاست دان آج بھی انا کی سیاست کررہےہیں، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاسست عروج پر ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاست کو اختلاف کے بجائےذاتی دشمنی تک پہنچادیاگیاہے، پرانے سیاستدانوں عوام کو نہیں دیکھ رہے اورنہ ہی مستقبل کاکوئی پلان ہے، ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی، سیاسی جنت عوام کی قدموں کے نیچے ہے، ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے اور دوسری طرف بدترمعاشی صورتحال، ان کی سیاست یہ ہے کہ اپنی جیبیں کیسے بھرنی ہیں، ہمیں اپنی نہیں، عوام کی جیبیں بھرنی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں19سال سے سیاست کررہا ہوں اور میرے ہاتھ صاف ہیں، اگر عوام کو روزگار دینا جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کروں گا، اپنی جیب بھرنے کے بجائے عوام کی جیب بھرنا چاہتاہوں، مزدور کے خوشحال ہونے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔


مشہور خبریں۔
عراق کیسے امریکی تسلط سے باہر نکلے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے الفتح اتحاد کے نمائندے نے سکیورٹی فورسز کو
مارچ
بیروت فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد سات
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی ریڈ کراس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ الطیونہ میں
اکتوبر
شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر
مئی
اسرائیل گرنےکی کگار پر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور
ستمبر
’یونانی کوسٹ گارڈ کے رسی سے کشتی کھینچنے کی وجہ سے حادثہ ہوا‘
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) یونان کے قریب کشتی کی تباہی سے بچ جانے
جولائی
یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
جولائی
مشرق وسطی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ ماضی کی پالیسیوں سے بڑے پیمانے پر تبدیلی اور
جون