?️
تیانجن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چین کی ٹیکنالوجی اور طریقے آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے۔
تیانجن یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد پاکستانی طلبہ تیانجن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، کل 30 ہزار کے قریب پاکستانی طلباء چین کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء ملک کے سفیر ہیں، یہ طلباء جدید تحقیق و عصری تعلیم اور فنی مہارتوں سے استفادہ کر رہے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ وقت کا تقاضہ ہے اور 600 پاکستانی زرعی گریجویٹ نے بھی چین میں اپنی تربیت مکمل کرلی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے، یہ دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان اور چین تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، چین آج دنیا کی ایک بڑی معاشی و فوجی طاقت ہے، چین نے جس طرح اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی کے وژن نے دنیا کو اپنا گرویدہ کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے چین کے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی و طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے، چینی مہارت سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مؤثر احتیاطی تدابیر، لائحہ عمل استعمال کیے جا سکیں گے، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کے جوائنٹ لیب جیسے منصوبے مزید فعال بنائے جائیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔


مشہور خبریں۔
ٹوئٹر کا 3500 صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر نے کا اعلان
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹوئٹر نے جمعرات کی شب چین اور روس
دسمبر
سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ سلوک
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کے ہاتھوں دو الگ الگ واقعات میں دو سیاہ
جولائی
سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے خلاف یمن اور ترکی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد آج پیر کے روز صعدہ
جنوری
پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان میں ایس
جولائی
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
ٹرمپ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار واپس لے: پاکستان
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
مارچ
اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حملے پر ترکی کا ردعمل
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے
اکتوبر
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع کی قریبی ایک ویب سائٹ رپورٹر
نومبر