?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ پاک چین دوستی نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی مشترکہ زیر صدارت اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کی سٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور منعقد ہوا۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا، اس موقع پر سی پیک فیز ٹو، تجارتی و معاشی روابط، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ سطح پر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ مشترکہ مفادات کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔
قبل ازیں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کی وزارت خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں اظہار خیال
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ
اگست
یوروگوئے کو غزہ میں انسانی بحران کی سنگینی پر شدید تشویش
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:یوروگوئے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ میں
جولائی
ہمارا موقف شام کی خودمختاری کا تحفظ ہے: اردگان
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام
دسمبر
سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے
فروری
میں اب اکیلا رہتا ہوں، اسلیے ملازم رکھنا مشکل ہے، آغا علی
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ اب
مارچ
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست
امریکہ نے جاتے وقت کابل ایئرپورٹ کا 70 فیصد سامان تباہ کر دیا:طالبان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کی ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ کابل ایئرپورٹ
اگست
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر