?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ دنیا کی بعض طاقتوں کو کھٹکتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا ہے، عالمی طاقتوں کی جانب سے سی پیک کی مخالفت اور افغانستان میں حالیہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں سکیورٹی خطرات بڑھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی خالد منصور کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سکیورٹی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک ۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ دنیا کی بعض طاقتوں کو کھٹکتا ہے، افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت، آرمی چیف اور دیگر سکیورٹی حکام نے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور چین کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات شیئر بھی کیے گئے ہیں جس نے اضافی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں سیاستدانوں کو سی پیک پر بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہئیے، تنقید کرنے یا سفارشات پیش کرنے پر کوئی قدغن نہیں ہے لیکن ایسے ظاہر نہیں کرنا چاہئیے جیسے منصوبہ بند، ختم یا تباہ ہوگیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکار ہو گیا جس نے چینی کمپنیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
سینیٹ کے ایک پینل نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر سست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی اور ترقی کی صدارت کرتے ہوئے کیمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چین سی پیک پر کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہے اور گزشتہ 3 برس کے دوران پورٹ فولیو پر کوئی پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ ”وہ رو رہے ہیں” اور چینی سفیر نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ آپ نے سی پیک کو تباہ کر دیا ہے اور گذشتہ تین برس میں کوئی کام نہیں ہوا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے بھی سلیم مانڈوی والا کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں حکومتی اداروں اور ان کے کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود گوادر ایئرپورٹ پر کام کی پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں اور پینل کو یقین دہانی کروائی کہ معاملات اب بہتری کی جانب ہیں۔


مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے
فروری
جہانگیر ترین، علیم خان کا عثمان بزدار، فرحت شہزادی کی گرفتاری کا مطالبہ
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں
اگست
ڈیرہ اسمعٰیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل
فروری
کیا ایک اور ہیروشیما بننے والا ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی صحافی نے جمعرات کو باخبر اسرائیلی ذرائع کے
اکتوبر
لبنان میں حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی نماز جنازہ کی تفصیلات
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی تدفین کی میڈیا
فروری
بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص بھارت کا وزیر اعظم ہے، پرکاش راج
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے بھارتی وزیر
جون
80 فیصد چینیوں کی نظر میں امریکہ یوکرین کی جنگ کا اصل مجرم
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سنگھوا یونیورسٹی کے سینٹر فار انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجی کے سروے
مئی
سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے
?️ 4 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و
جون