پاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 ارکان شہید

?️

گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ٹھک داس چھاؤنی سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہڈور گاؤں کے قریب گرا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود عملے کے تمام ارکان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف،کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینیئر نائب صوبیدار مقبول، کریوچیف حافظ جہانگیر اور چیف نائیک عامر شامل ہیں۔

قبل ازیں، آئی ایس پی آر گلگت بلتستان نے دیامر میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے اور 5 شہادتوں کی تصدیق کی تھی۔

آئی ایس پی آر گلگت بلتستان کے بیان میں بتایا گیا تھا پاک فوج کا ایم آ ئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہو گئے۔

صوبائی حکومت نے حادثے کے بعد دیامر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر نے دیامر میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

قبل ازیں گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراقی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ہمارا ایک ہیلی کاپٹر تھور، چلاس میں گر کر تباہ ہو گیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور تکنیکی عملے کے 3 ارکان سوار تھے، دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عبدالحمید نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ’اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں‘۔

ایس ایس پی عبدالحمید کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک مجوزہ نئے ہیلی پیڈ پر ٹیسٹ لینڈنگ کر رہا تھا، انہوں نے بتایا کہ دیامر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، جبکہ جی بی حکومت کے ترجمان نے ابتدائی طور پر ’تیکنیکی خرابی‘ کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک

حزب اللہ کے طاقتور میزائلوں کے سامنے ایک بار پھر گنبد آہنی ناکام

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:گزشتہ شب حزب اللہ نے تل ابیب پر ایک تباہ کن

وال اسٹریٹ جرنل کا رپورٹر روس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی شہری اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کو یکاترنبرگ میں

ایچ آر سی پی کا متنازع پیکا ایکٹ کی مکمل منسوخی کا مطالبہ

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

صیہونی قومی سلامتی کے وزیر کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کے قومی سلامتی کے وزیر نے، جیسا

بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستان

?️ 27 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

 کیا ٹرمپ کے منصوبے سے اسرائیل کا نقصان ہوگا ؟ 

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: لیور بن ایری نے اپنے ایک نوٹ میں اعتراف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے