پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل

پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے میں مصروف عمل ہے شہریوں کی حفاظت کیلئےشب وروز کام میں مصروف ہے دن، رات،گرمی،بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔لاک ڈاؤن میں لوگوں کو سہولیات میسر کرنے میں بھی فوج نے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوری قوم عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، ایسے میں قومی جذبے سے سرشار پاک فوج کے جوان کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر یقینی بنانےکیلئےسول اداروں کی معاونت میں مصروف ہیں۔

سرحدوں کی حفاظت ہویا کرونا،فوج نےعوامی توقعات پرپوراترنےکی کوشش کی، پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو راشن، فیس ماسک اور دیگر ضروری اشیا پہنچائی۔

عید پربھی پاک فوج کے جوان ملک کے طول و عرض میں فرائض نبھانے میں مصروف ہیں، کیونکہ امن اور عوام کی حفاظت ہی پاک فوج کے جوانوں کا نصب العین ہے، دن ہو یا رات،گرمی، بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔

این سی او سی کے فیصلوں کے باعث گذشتہ ماہ چھبیس اپریل کو پاک فوج کو سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں کرونا ایس او پیز کی حفاظتی تدابیر میں بہتری شروع ہوئی اس وقت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر پر 72فیصد عمل کیاجاچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج

🗓️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا

ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

🗓️ 22 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں ) معروف بھارتی اداکار ٹائیگر  شروف فلم کی شوٹنگ

عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال

🗓️ 23 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان

آئی ایم ایف کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی

🗓️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ورلڈ

شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان

🗓️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے

مشرقی ایشا میں نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں چینی حکومت کے سفارتی مشن نے سیکرٹری جنرل

امریکہ کا 2023 کے اوائل میں ایک نئی مفاہمتی میٹنگ منعقد کرنے کا منصوبہ

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:     فرانس 24 نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے

غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے