پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

بدھ کو آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

آرمی چیف نے اس کے علاوہ پشاور میں خواتین کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے اور ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا اور ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔

جنرل عاصم منیر نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی

صیہونی حکام کے درمیان اختلافات عروج پر، وجہ؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ میں اختلافات اس حد تک پہنچ

عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا

صیہونی فوجی ریڈیو کا داعش سے وابستہ گروہ کے سرغنہ سے انٹرویو؛ انتشار پھیلانے کی کوشش

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:غزہ کے علاقے رفح میں سرگرم داعش سے وابستہ گروہ

نوجوان نے فیس بک سے جان چھڑانے کے لئے حیران کن حل نکالا

?️ 15 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کے مسلسل

سعودی عرب میں اگر بطور صحافی زندہ رہنا ہے تو خاموش رہنا ہوگا، اہم انکشاف

?️ 21 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج

جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم

?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی

اگر میں رہوں گا تو انہیں نقصان پہنچاؤں گا: بائیڈن کا اعتراف

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے