?️
مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران مروان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، واقعے کی وجوہات جاننے اور تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔تاہم زمین پر کسی قسم کے جانی و مانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی فی الحال ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پا ک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کےدوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا ، زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔
خیال رہے گذشتہ سال یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔بعد ازاں اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے بشرا بحبہ کی تجویز کی تفصیلات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے ایک اعلیٰ فلسطینی عہدیدار کا حوالہ
مئی
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے اس
جولائی
چیٹ جی پی ٹی کا انسٹاگرام اور ایکس کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی
اپریل
اردن: اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست
چین کی امریکہ کو سخت وارننگ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے ایک سخت بیان میں واشنگٹن کی عالمی پالیسیوں پر
اپریل
سعودی شہزادے نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کے ’ٹیک ہاؤس‘ کا افتتاح کر دیا
?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور السعود نے
مارچ
مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ ختم
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے
مارچ
کیا نیتن یاہو یمنیوں کے سامنے ہتھیار ڈالیں گے ؟
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن اور
جولائی