?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے۔
پارلیمانی ذرائع نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا، اجلاس میں معمول کا سرکاری ایجنڈا بھی زیر بحث آئے گا جب کہ مختلف بلز قانون سازی کے لیے پیش کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 18 ستمبر کو ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط ہوئے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کےخلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
18 ستمبرکو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک-سعودیہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے جب کہ اس معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کیلئے دروازے بند نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں CPEC کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
?️ 8 نومبر 2022چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی
نومبر
ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا معاملہ پُرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ پاکستانی مندوب
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے
ستمبر
ملکی تباہی کا مقابلہ کرنے کے بجائے جنگ کا ڈھول پیٹنا:امریکی عوام سیاست پر قربان
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ، جیسا کہ رائے عامہ اور
فروری
خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
?️ 13 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف
جون
ایران کا افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادا کا سلسلہ جاری
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کابل میں
جنوری
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے متنازع آرڈیننس معطل کردیا
?️ 4 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر
دسمبر
امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو
جولائی
امریکی تجزیہ کار: ٹرمپ کی بیان بازی فریب پر مبنی ہے۔ امریکہ کے ساتھ سفارت کاری کے امکانات تاریک ہیں
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں مشرق وسطیٰ کے مسائل کے تجزیہ کار اور
جون