?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے تناظر میں سائبر حملے کے باعث نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا ایڈوائزری میں کہنا ہے کہ دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید سائبر حملے کر رہے ہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ سکیمز اور جھوٹی کہانیاں پھیلا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، دشمن عناصر غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیرمصدقہ معلومات یا افواہیں ہرگز شیئر نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ایڈوائزری میں صارفین کو کسی بھی مشتبہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کرنے کی سفارش کرتے ہوئے عوام سے کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں، صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کی جائیں، سرکاری یا ایمرجنسی ذرائع سے اپ ڈیٹس لیں، واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد خطے کے حالات کشیدہ ہیں، بھارت نے گزشتہ رات کے اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، اس دوران ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کردیا گیا، جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔


مشہور خبریں۔
فرانس کی دفاعی اور حفاظتی نمائش میں اسرائیل کی منسوخی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: بین الاقوامی لینڈ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایگزیبیشن کے آرگنائزر یوروسیٹری نے
جون
ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب اللہ
?️ 25 نومبر 2025 ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب
نومبر
گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں لبنان کی حزب اللہ نے اہم اسٹریٹجک
اکتوبر
جو بائیڈن کے ڈاکٹرنے کہا کہ وہ صحیح ہے
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: جو بائیڈن کی کووِڈ 19 سے موت کے بارے میں سوشل
جولائی
مراکشی اور تیونسی شہریوں کا صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: مراکش اور تیونس کے سیکڑوں افراد نے صہیونی حکومت کے
اکتوبر
فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں
نومبر
ٹرمپ پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: ڈیموکریٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2024 کے صدارتی انتخابات کے
مارچ
امریکی اتحاد کی ناکہ بندی نے یمنی عوام کو محروم کرر کھا ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پیر
دسمبر