?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک آرمی نے جدید ‘وی ٹی فور’ ٹینکس بیڑے میں شامل کر دئے ہیں۔’وی ٹی 4 دنیا کےکسی بھی جدید ٹینک کا مقابلہ کر سکتا ہے جو مربوط تحفظ، جدید ترین جنگی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر منگلا لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمرڈ ڈویژن کا دورہ کیا اور وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ کا معائنہ کیا۔میجر جنرل راشد محمود نے ٹینکس کی پہلی کھیپ کے معائنے کے حوالے سے کور کمانڈر کو بریفنگ دی۔
لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے ٹینکس کی نقل و حرکت اور قابلیت کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور ان کے بیڑے میں آسانی سے شمولیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔چین کے سرکاری آرمرڈ وہیکل مینوفیکچرر ‘نورِنکو’ کے تیار کردہ ‘وی ٹی 4’ ٹینکس کے ڈیلوی کا آغاز گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا۔
گزشتہ سال ستمبر میں آرمرڈ کور میں شمولیت کے بعد پاک آرمی نے جہلم کے قریب تِلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں ٹینک کا عملی مظاہرہ کیا تھا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس مظاہرے کا معائنہ کیا تھا۔
اس وقت بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیڑے میں شمولیت کے بعد ٹینک کو اسٹرائیک فارمیشن کے زیر استعمال لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘وی ٹی 4 دنیا کےکسی بھی جدید ٹینک کا مقابلہ کر سکتا ہے جو مربوط تحفظ، جدید ترین جنگی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈسکہ کی عوام نے عمران خان کے سارے حربے ناکارہ کر دیے:مریم نواز
?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
فروری
مسئلہ فلسطین اور عرب حکمرانوں کی خیانت
?️ 24 مارچ 2021(سچ خبریں) دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب
مارچ
سید ہاشم صفی الدین ؛ جہاد سے شہادت تک
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے اراکین قیادت میں شامل ممتاز عسکری
ستمبر
ہم غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو پکڑیں گے: ابو عبیدہ کا اعلان
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ "بیت
جولائی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ
اگست
کویتی کھلاڑی کی صیہونی حکومت کے نمائندے کے خلاف میچ سے دستبرداری
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:کویتی کھلاڑی احمد عواد نے بلغاریہ میں شمشیربازی کے مقابلے میں
اپریل
شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو
فروری
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی