پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں، بلاول

?️

ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کےعوام کو ایسا نظریہ اور منشورچاہیے جس سے ان کی تکالیف میں کمی آئے لیکن پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے حق نواز پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاندار استتقبال پر ڈی آئی خان کے عوام کا شکرگزار ہوں، میرا اور ڈی آئی خان کا رشتہ تین نسل پرانا ہے اور ڈی آئی خان کے عوام نے ہمیشہ محبت سے استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈی آئی خان آکر بہت خوشی ہورہی ہے، الیکشن کے سلسلے میں یہاں آیا ہوں اور بہادر و وفادار بھائیوں کے سامنے کھڑا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول نے مزید کہاکہ پی پی کے علاوہ باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی آرہی ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام کو ایسا نظریہ اور منشورچاہیے جس سے ان کی تکالیف میں کمی آئے لیکن پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن دہشتگردوں کو قربانیاں دے کر ہرایا تھا وہ پھر سر اٹھا رہے ہیں لیکن ہم ایک مرتبہ دہشت گردوں کی سرکوبی کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ قائد عوام نے ڈی آئی خان کے اسی حلقے سے الیکشن لڑا تھا، اب بہانہ نہیں رہا اور8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں اور 8 فروری کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تیروں کی بارش ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے وفادار لوگ ہیں اور ڈی آئی خان میں شہید بینظیر بھٹو کے جیالے میدان میں ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی بحران ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے لیکن پاکستان کےعوام تکلیف میں ہوں تو پیپلز پارٹی انہیں اکیلا نہیں چھوڑتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ ڈی آئی خان میں بہت ٹھنڈ ہے، انتخابی مہم کرنا مشکل ہے، اب ان کا کیا ہوگا جو ٹھنڈ کی وجہ سے الیکشن مہم نہیں چلانا چاہتے۔

مشہور خبریں۔

موریتانیہ کے عوام کا احتجاج

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز موریتانیہ کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت نواکشوت

 صیہونی فوج کا 7 اکتوبر کی شکست کا باضابطہ اعتراف  

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی

امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار

غزہ میں اسرائیل کے فریبکارانہ منصوبے کی ناکامی

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے اسرائیلی ریگیم کے

روس اور چین کے تجارتی تعلقات پر مغربی ممالک سیخ پا

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے مطابق، ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات بے

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری

عمران خان کی گھبراہٹ

?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} جو روز مہنگائی کروا ، ٹیکس بڑھا کر،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے