پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے، میتھیو ملر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے لیکن پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی کرکے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل ہیں، ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری قومی سلامتی متاثر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں تاہم پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔

حال ہی میں امریکہ کا کہنا تھا کہ وہ پانچ چینی کمپنیوں اور ایک شخص کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، جو بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں۔ واشنگٹن نے اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے سازوسامان فراہم کرنے والی تین چینی کمپنیوں پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ پابندیاں آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ (اے ای سی اے) اور ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ (ای سی آر اے) کے تحت چین کے تین اداروں، ایک چینی شخص اور ایک پاکستانی ادارے پر بیلسٹک میزائل کے پھیلاؤ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے عائد کی جا رہی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا، ”محکمہ خارجہ خاص طور پر بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فارمشین بلڈنگ انڈسٹری (آر آئی اے ایم بی) پر پابندی عائد کر رہا ہے، جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل میں ملوث ہے۔

مشہور خبریں۔

عارف علوی کیلئے بہت قانونی مسائل بننے والے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:  ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے انتقال پر آرمی چیف کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف

جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو قید کی سزا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق صدر

یورپی یونین پر تنقید کی تو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے بڑا ظلم کردیا:عمران خان

?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان  نے پنجاب کے شہر حافظ آباد میں

تیونس اور تل ابیب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کی

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:    عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج شام بدھ کو

کورونا میں کمی کے بعد ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 4 اکتوبر 2021لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی

ہیگ کی عدالت غزہ کے بارے میں کب اپنا فیصلہ سنائے گی؟

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے جمعہ کے روز صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے