?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کاربن مارکیٹ پالیسی تشکیل دے دی، پالیسی کے تحت ماحولیاتی آلودگی سے پاک منصوبے (گرین پروجیکٹس) بنانے کے لیے صوبوں کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی، پاکستان عالمی کاربن مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کریڈٹ لے سکے گا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے قومی کاربن مارکیٹ پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذرائع کے مطابق کاربن مارکیٹ پالیسی سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کاربن کے اخراج کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی عالمی ماحول کے لیے شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے، عالمی سطح پر آلودگی پھیلنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تبدیلیاں رو نما ہوئی ہیں، جن کے نتائج طاقت ور سمندری طوفانوں، زلزلوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2023 کو اب تک کا ’گرم ترین سال‘ قرار دیا گیا تھا، اقوام متحدہ نے رواں سال مارچ میں انتباہ کیا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار اندازوں سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہے۔
پاکستان کی کاربن پالیسی کے تحت ’گرین پروجیکٹس‘ میں جنگلات، توانائی، ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے، ان منصوبوں کے ذریعے پاکستان عالمی کاربن مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کریڈٹ لے سکے گا۔
وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ کاربن پالیسی کے تحت نیشنل کاربن رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا، رجسڑی میں کاربن کریڈٹ سے متعلق ڈیٹا رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
پاکستان کی کاربن مارکیٹ میں حصہ ڈالنے کی پوری صلاحیت ہے، ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے متعدد منصوبے زیر عمل ہیں، باکو میں ہونے والی کاپ 29 کانفرنس میں عالمی سطح پر کاربن کریڈٹ مارکیٹ کے رولز کو حتمی شکل دی گئی تھی۔
رولز فائنل ہونے کے بعد آرٹیکل 6 پیرس ایگریمنٹ مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے۔
مشہور خبریں۔
عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے
?️ 4 اگست 2021مظفر اباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں و
اگست
اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
?️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر
فروری
فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حماس کا ردعمل
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے حال ہی میں عبرانی اخبار ہارٹز نے
اپریل
عربی زبان کے میڈیا میں سرفہرست افزودگی کے عمل کو برقرار رکھنے پر قائد کا زور
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عرب میڈیا نے امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کے
جون
پی اے سی نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم
جولائی
انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر
اکتوبر
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا
?️ 17 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے
جنوری
برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری
اپریل