پاکستان کی فتنہ الخوارج کیخلاف بڑی کامیابی، حافظ گل بہادر سمیت 70 دہشتگرد ہلاک

حافظ گل بہادر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مرکزی رہنما حافظ گل بہادر کو ہلاک کر دیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے ارگون میں 17 اور 18 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب ہونے والی کاروائی میں مارا گیا۔ کارروائی کے دوران اس کی شوریٰ کے کئی اہم ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گل بہادر کو ہلاکت کے بعد اسی رات خفیہ طور پر دفنا دیا گیا۔ یہ کارروائی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نیٹ ورکس کے لیے ایک فیصلہ کن دھچکہ قرار دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں افغان حدود کے اندر موجود خارجی حافظ گل بہادر گروپ کے کیمپوں پر ٹھوس خفیہ معلومات کی بنیاد پر حملے کیے۔ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ان حملوں میں حافظ گل بہادر گروپ کی قیادت سمیت 60 سے 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سرگرم یہ دہشت گرد پاکستان کے اندر متعدد حملے کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی جنگ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کار اور قابض حکومت کی فوج کے درمیان عظیم

ایران فلسطین کا واحد بڑا حامی

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی

غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ

انصاراللہ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکہ کا اعتراف

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا ہے کہ

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے 5 نکاتی امریکی منصوبہ

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ

امریکی میڈیا: نیتن یاہو نے صرف اپنی بقا کے لیے غزہ جنگ کو طول دیا

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ

وزیراعظم کا گندم کی ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال گندم کی شاندار

7 اکتوبر کی شکست میں نیتن یاہو کا کردار؛ خصوصی تحقیقات کے نتائج

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:خصوصی تحقیقات کرنے والے صیہونی عہدیدار کی رپورٹ کے مطابق، 7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے