پاکستان کیساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، نائب وزیراعظم یو اے ای

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور ان کے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ثقافت کے شعبے میں تعاون اور قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام کے لیے 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان متحدہ عرب امارات پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے دستخط شدہ مفاہمت ی یادداشت کا بھی مشاہدہ کیا۔

قبل ازیں دفتر خارجہ آمد پر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عہدیدار اتوار کی شام دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ اس دورے سے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مزید تقویت ملے گی۔

نائب وزیراعظم یو اے ای شیخ عبداللہ زیدالنیہان نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

اپنے پاکستانی ہم منصب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام تعلقات میں مزید پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں، اور میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ ایک یا دو سال میں چیزیں اس سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

اماراتی رہنما نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور ہوا بازی سمیت بہت سے مختلف شعبوں میں یہ جذبہ تیزی سے فروغ پائے گا‘۔

دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات ہیں، اور ایک دوسرے کے لیے مشترکہ عزم اور محبت اور پیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ یہ دورہ طویل عرصے تک جاری رہتا، تاہم وہ جانتے ہیں کہ شیخ عبداللہ زید النہیان کے دیگر عالمی وعدے بھی ہیں۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الجولانی کی امریکی وفد سے ملاقات کی تفصیلات؛دہشتگردوں کی زبانی

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق میں امریکی وزارت خارجہ کے وفد اور دہشتگرد تنظیم ہیئت

غزہ پر تل ابیب کے حملوں میں 60 اسرائیلی قیدی ہلاک

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو

عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی قانونی شکایت

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:دسمبر 2023 کے آخر میں جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی قانون

عمران خان کا پشاور میں 13 دسمبر کو ’عظیم الشان اجتماع‘ کا اعلان

?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر

صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعے الجزیرہ چینل کے 34 نامہ نگاروں کے سیل فونز ہیک

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:الجزیرہ چینل کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو صیہونی جاسوس سافٹ

لبنان پر ہماری فضائی برتری کمزور ہو گئی ہے: صیہونی کمانڈر

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان پر

روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ

جنوبی یمن میں کشیدگی برقرار 

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب عدن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے