?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ کے لیے 100 سے 200 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جب کہ عالمی سطح پر موسمیاتی انصاف کا شدید فقدان ہے۔
چیئرپرسن شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ملک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات اور بجٹ کٹوتیوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ایک گرین یونیورسٹی قائم کرنے جا رہی ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحقیق کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ 7 پاکستانی کمپنیوں کو اسپین لے جایا جائے گا، جہاں بچوں کے گرین پروجیکٹس بین الاقوامی فنانسرز کو دکھائے جائیں گے تاکہ انہیں فنڈنگ فراہم کی جا سکے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دنیا سے ہم نے 37 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کیا ہے، مگر زیادہ فنانسنگ انہی ممالک کو دی جا رہی ہے جو زیادہ آلودگی پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی ایک سنگین منافقت ہے، جس کا مقدمہ وہ عالمی سطح پر لڑ رہے ہیں۔
مصدق ملک نے مزید بتایا کہ فی الحال پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ میں مجموعی طور پر صرف 30 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ مل رہی ہے جو درکار وسائل سے بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نئے منصوبے شروع کرنے سے پہلے پرانے منصوبے مکمل کیے جائیں۔
شیری رحمٰن نے بجٹ میں کٹوتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت کلائمٹ انڈیکس کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سرِفہرست ہے اور ایسے وقت میں موسمیاتی بجٹ میں کمی باعثِ تشویش ہے۔
اجلاس میں گرین پاکستان پروگرام کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق 2016 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 23 کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں، جب کہ ہدف 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ پودوں کا مقرر کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق منصوبے کا صرف 39 فیصد بجٹ جاری کیا گیا جس کی وجہ سے مکمل ہدف حاصل نہ ہو سکا۔


مشہور خبریں۔
ہوابازی کے قوانین میں ترامیم، پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے ڈیڈلائن مقرر
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز کو سول
جولائی
ایران نے اسرائیل کے کن ٹکھانوں کو نشانہ بنایا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے اپنے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران اسرائیل
اکتوبر
لبنانی فوج کے کمانڈر کا دورہ امریکہ کیوں منسوخ کیا گیا؟
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن نے لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل کے واشنگٹن
نومبر
اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ پر پابندیاں لگا سکتے ہیں:صہیونی وزیر
?️ 8 دسمبر 2025 اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ
دسمبر
یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر
دسمبر
ریکوڈک کیس میں پاکستان راحت کی سانس ملی
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی
جنوری
تکفیری جرائم کے جہنم سے شام کے ساحل سے بھاگنے والوں کی لہر
?️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کے الدیار اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ
مارچ
دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے بک چکے ہیں: مزاحمتی علماء کی عالمی یونین
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:مزاحمتی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ نے صیہونی امریکی منصوبے
جنوری