?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمنٹنے کیلیے طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں دونوں ممالک کے صحافیوں، امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اور ممتاز پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر روشنی ڈالی جس نے 16 ملین بچوں سمیت 33 ملین افراد کو متاثر کیا اور زمین کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیا ہے اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
مسعود خان نے کہا کہ ہم امن میں شراکت دار رہے ہیں، مل کر جنگیں لڑی ہیں، کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ نہیں، فلوریڈا اور ملحقہ ریاستوں میں سمندری طوفان سے تباہی ہوئی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمنٹنے کیلیے ہمیں طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان اور امریکا کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر روشنی ڈالی جس نے 16 ملین بچوں سمیت 33 ملین افراد کو متاثر کیا اور زمین کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیا ہے اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی میڈیا دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔ تقریب سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا پریس اینڈ پبلک ڈپلومیسی مولی اسٹیفنسن نے بھی خطاب کیا اور پاک امریکا کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں امریکی تعاون کو اجاگر کیا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی اپنائی ہے:صیہونی سیاستدان
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی ایک سیاسی شخصیت نے ایک بار پھر
فروری
شام میں امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہو رہا ہے: دمشق
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے السریا چینل کو
مئی
حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور کالعدم تنظیم ( تحریک لبیک پاکستان) کے
اکتوبر
مذموم سازش کے تحت مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا: شہزاد اکبر
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا
جولائی
ٹرمپ نے چین کے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
اپریل
ترکی کی شام پر گولہ باری
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے
جولائی
غزہ کے بچوں کو مارنے کے لیے امریکہ نے اسرائیل کو کیا دیا ہے؟
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ نے غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی
دسمبر
شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیر داخلہ شیخ
مئی