?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے آج اپنے بورڈ کی منظوری کے مطابق پروگرام فنانسنگ کے تحت ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان/گورنمنٹ آف پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر منتقل کردیے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی منتقلی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔رواں ماہ کے شروع میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان ترقیاتی پروگرام کے لیے کو-فنانسنگ کے طور پر فنڈز وصول کرے گا۔
گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے بجٹ کو سپورٹ کرنے اور تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو جاری کیے تھے۔
وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا تھا فنڈ بی آر اے سی ای پروگرام کے تحت دیے گئے جس کا مقصد سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث توانائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور غریبوں اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات پر مہنگائی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد سماجی تحفظ، غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات اور کاروبار کے لیے تعاون کے لیے حکومت کے انسداد گردشی و ترقیاتی اخراجات کی حمایت کرنا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا بی آر اے سی ای پروگرام مضبوط معاشی بہتری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو تقویت دے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ پروگرام عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے جاری پروگرام کے فریم ورک سے منسلک ہے جس سے سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام سے حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں حکومت کے بحران سے نمٹنے کے لیے مالیاتی اور غذائی تحفظ کے اقدامات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پروگرام سے کاروباری اداروں اور روزگار کے تحفظ کے اقدامات کوآگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے بجٹ کو سپورٹ کرنے اور تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کے معاہدے پر 24 اکتوبر کو دستخط کے تھے۔
بعد ازاں اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا تھا کہ اسے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے رقم ایسے وقت میں موصول ہوئی ہے جب کہ معاشی بحران سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، بیرونی مالیاتی ادائیگیاں کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال بڑھتی جارہی ہے جب کہ ملک تباہ کن سیلاب سے بحالی کے مرحلے میں ہے جس میں 17 سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
18 نومبر تک مرکزی بینک کے پاس پاکستان کے ذخائر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے جو بمشکل ایک ماہ کی درآمدات پوری کرنے کے لیے کافی تھے۔
جمعے کے روز اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا تھا کہ ایک ارب ڈالر انٹرنیشنل بونڈ کی دوبارہ ادائیگی مقررہ تاریخ سے 3 روز قبل 2 دسمبر کو ہوگی، بونڈ کی ادائیگی 5 دسمبر تک کرنی تھی جو مجموعی طور پر 1.08 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی ذخائر پر اثرات نہ پڑنے کے تاثر کو یقینی بنانے کے لیے فنڈنگ مختلف ذرائع سے ہونی تھی اور توقع ہے کہ فوری طور پر 50 کروڑ ڈالر منگل تک ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک سے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی ذرائع سے فنڈنگ وقت پر ہوگی کیونکہ انٹرنیشنل قرض دہندگان سے بھی فنڈز کی آمد ہوگی، مزید بتایا کہ نومبر میں 1.8 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود قومی ذخائر بدستور مستحکم رہے۔


مشہور خبریں۔
7 اہم ریاستوں میں ہیریس اور ٹرمپ کے درمیان قریبی دوڑ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدارتی
اکتوبر
صدر مملکت کی سیاسی گرما گرمی کم کرنے کیلئے ایک بارپھر ثالثی کی پیشکش
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شدید سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے درمیان صدر
مارچ
نیتن یاہو قیدیوں کو قتل کرنے کا خواہاں: حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسامہ حمدان نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال اور شمالی
دسمبر
بحرین میں امریکی اڈے کا نقصان ایک طیارہ بردار بحری جہاز کے برابر ہے: عطوان
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں امریکی پانچویں
ستمبر
جارج فلائیڈ قتل کیس، پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی
?️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں پولیس کی جانب سے قتل ہونے والے
جون
امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی
ستمبر
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
اسرائیل مردہ باد کے عظیم اجتماع میں فلسطین کے ساتھ پاکستانی عوام کی یکجہتی
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور
دسمبر