?️
اسلام آباد(سچ خبریں) روسی نیوز وائیر ٹی اے ایس ایس نے افغانستان کے لیے روس کے صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف کے حوالے سے بتایا کہ امریکا، چین، پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کو افغانستان میں پرامن تصفیہ سے متعلق آئندہ توسیع شدہ سہ فریقی مشاورت میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے پاکستان کو روس نے 18 مارچ کو ماسکو میں ہونے والے افغان امن عمل سے متعلق ’توسیعی کنسورشیم‘ کے اجلاس میں مدعو کیا ہے۔
روسی نیوز وائیر ٹی اے ایس ایس نے افغانستان کے لیے روس کے صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف کے حوالے سے بتایا کہ امریکا، چین، پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کو افغانستان میں پرامن تصفیہ سے متعلق آئندہ توسیع شدہ سہ فریقی مشاورت میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
روس کے صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا کہ یہ ایک کانفرنس بھی نہیں ہے، یہ مشاورت پر مبنی توسیع کنسورشیم ہے جس میں روس، امریکا، چین اور پاکستان کے علاوہ افغان حکومت کے نمائندوں، سیاست دانوں اور طالبان کے وفد کو بھی مدعو کیا ہے۔
خیال رہے کہ ضمیر کابلوف 19 فروری کو پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے ماسکو کے اس اجلاس کے انعقاد کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اس موقع پر پاکستان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے روسی کوششوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیر خارجہ نے علاقائی مشاورت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور افغان امن عمل کی حمایت میں چار فریقی مذاکرات کے کردار کو سراہا۔
افغان ہائی کونسل برائے قومی مفاہمت فریدون خوازون نے میں کہا کہ اہم افغان سیاستدانوں کو افغانستان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
روس کی جانب سے افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت کے لیے مذاکرات کا کوشش ایسے وقت پر کی جارہی ہے جب امریکا نے بھی افغانستان میں امن کے لیے زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق انہوں نے افغانستان میں منصفانہ اور پائیدار امن کی طرف پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
امریکی کی جوبائیڈن انتظامیہ اقوام متحدہ سے روس، چین، پاکستان، ایران، بھارت اور امریکا کے وزرائے خارجہ اور سفیروں کا اجلاس بلانے کی درخواست کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ علاقائی ممالک اس اتحاد کی حمایت کے لیے یکطرفہ طرز عمل تیار کرنے کے لیے ملاقات کرسکیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ
جنوری
روس اور یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک فار اسٹڈی آف وار نے پیر کو اپنی
جنوری
جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ہمیں سیکھا رہے ہیں
?️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
?️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کراچی کے
جون
غزہ میں عارضی جنگ بندی کب تک قائم رہے گی ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کی
نومبر
9 مئی کے پرتشدد واقعات: عدالت کا پی ٹی آئی خواتین کا مزید ریمانڈ سے انکار
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سرور روڈ پولیس
ستمبر
غزہ کی جنگ سے نیتن یاہو کے ذاتی مفاد وابسطہ
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے سابق سیاسی مشیر
دسمبر
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری