🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ رہی ہے ، مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد پر آگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد کورونا سے انتقال کرگئے، تا ہم ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 4 لاکھ 96 ہزار 228 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 703 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 479 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 21 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 220 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 569 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 203 ہو گئیں۔
مشہور خبریں۔
ہم یمنیوں کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں: لبنانی وزیر
🗓️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جارج قرداحی نے اپنے ایک
جولائی
بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:بشار اسد کی اہلیہ نے طویل خاموشی کے بعد پہلی
فروری
یحییٰ سنوار کی جدوجہد کی نئی تفصیلات پہلی بار سامنے آ ئی
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز نشر ہونے والے اپنے پروگرام "شاہد علی العصر”
جنوری
سپریم کورٹ نے میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کر لی
🗓️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واڈا
ستمبر
پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
🗓️ 29 جون 2021پولینڈ (سچ خبریں) پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال
جون
سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے میں اوپن
ستمبر
مجھے نہیں لگتا کہ پیوٹن جوہری ہتھیار استعمال کرے: بائیڈن
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اے بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر
فروری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید ایک اور بی جے پی آلہ کار ہلاک ہوگیا
🗓️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا
مارچ