?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عصر حاضر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مثالیں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں فلسطین اور کشمیر کا بحران، انصاف کا متقاضی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس معاملے پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت، مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے اور دنیا کو اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عصر حاضر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مثالیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہی کھڑا ہے کہ کبھی کھڑا ہو کر خاموشی اختیار کرتا ہے،کبھی روشنی بجھا دیتا ہے تو کبھی ا س کے حق میں ریلی نکال دیتا ہے جبکہ پاکستان کے مقابلے میں قابض بھارت نے 370 اور 35 اے جیسے اقدامات کر چھوڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی سیاست کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ ساتھ ہی بھارت سے ہندو خاندان لا کر وہاں بسائے جا رہے ہیں۔
مگر پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے علاوہ عملی طور پر اور کچھ بھی نہیں کر رہا۔مقبوضہ کشمیر میں روز لاشیں اٹھتی ہیں اور بلاناغہ گھر مسمار ہوتے ہیں مگر یہاں کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی۔فلسطین کے معاملے پر تو چلو پھر بھی دنیا کے اکثر ممالک کی غیرت جاگی اور انہوں نے اسرائیل کی مخالفت کی مگر کشمیر کے ایشو پر دنیا کے باقی ممالک ساتھ دینے کو تیار نہیں اور پاکستان اتنی ہمت کا جرات کا مظاہرہ نہیں کر پا رہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کرایا جائے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے دہشت گردی کی کیوں منطق اپنائی ہے؟
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:صہیونی اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں اس بدلہ کے لیے
جون
افغانستان چھوڑنا درست فیصلہ تھا: بائیڈن
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
ستمبر
پاکستانی ہیلتھ ورکرز اور طبی عملے کا غزہ کی حمایت میں مارچ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور
مئی
انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)عام انتخابات 2024 کے پُرامن انعقاد کے لیے ملک
فروری
تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ؛ شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:شامی رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز خطے کے تین عرب
اگست
ہیکرگروپ کی معلومات دینے پر 10ملین ڈالرانعام کا اعلان
?️ 28 مارچ 2024نیویارک : (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی "بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور
مارچ
پنجاب؛ بارش، طوفان نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند
?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،
مئی
بن سلمان کے خوابوں کی مخالفت کرنے پر2 سعودی شہریوں کو50 سال قید کی سزا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت بن سلمان کے نیوم پروجیکٹ کی
ستمبر