🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے،تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں،حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظروزیر خزانہ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان،سیکریٹری خزانہ اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال میں ہر قسم کے خطرات، خصوصاً سائبر سیکیورٹی اور مواصلاتی نظام کے حوالے سے اضافی طور پر محتاط اور چوکس رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔اجلاس میں مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ لیاگیا۔
جامع اور مربوط انداز سے سٹاک مارکیٹ، قرضہ جاتی مارکیٹ، زرمبادلہ اور انٹربینک مارکیٹس کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مارکیٹ کے تسلسل اور استحکام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے تمام مالیاتی اور متعلقہ شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔پاکستان کے اقتصادی ڈھانچے کے تحفظ اور مالیاتی مارکیٹ کو اطمینان، رہنمائی اور اعتماد فراہم کرنے کیلئے تمام تر موثر اور مضبوط اقدامات اٹھانے کا مکمل یقین اور عزم ظاہر کیا گیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مالیاتی اداروں میں آپریشنز کے تسلسل، ہم آہنگی اور محفوظ روابط برقرار رکھنے کیلئے متبادل حکمت عملی عملیوں کو مضبوط اور مستحکم رکھنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں مالیاتی اداروں میں آپریشنز کے تسلسل پر زور دیا گیا۔اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لینے اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال رکھنے اور بروقت رہنمائی اور اطمینان فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے اس حوالے سے فوری خطرات کا تجزیہ کرتے ہوئے ملکی مالیاتی نظام کے استحکام اور تحفظ کے تحفظ کا عزم کیا۔
مشہور خبریں۔
الیکشن میں جس پارٹی کو بھی موقع ملے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے، شہباز شریف
🗓️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی
جون
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کے 10 دن بعد فلسطینی قیدی شہید
🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی قیدی کو صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے
اپریل
طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل
دسمبر
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین میں غیر معمولی نفسیاتی بحران
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سرکاری حلقوں نے مقبوضہ علاقوں میں غزہ
فروری
کشمیری 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس
🗓️ 31 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں
دسمبر
اسرائیلی کابینہ میں بدعنوانی کا گروہ یاجوج اور ماجوج
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت کے جواب میں صیہونی
ستمبر