🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک کمانڈ (سی اے ایس سی)، اسٹریٹجک فورسز کے اعلی عہدیداران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیم کے انجینئرز نے لانچ کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر سی اے ایس ای نے آرمی کے اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور تکنیکی اور آپریشنل مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔
مزید بتایا گیا کہ صدر، وزیر اعظم پاکستان، سی جے سی ایس سی اور سروسز کے سربراہان نے کامیاب ٹریننگ لانچنگ پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ غوری میزائل کا پہلا ٹیسٹ 6 اپریل 1998 میں ہوا تھا، یہ میزائل ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، غوری میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے مار کرنے کی صلاحیت 1300 کلومیٹر ہے۔
اس سے پہلے 18 اکتوبر کو پاک فوج نے ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد ملک کے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔
اسی طرح پاکستان نے 9 اپریل 2022 کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔
قبل ازیں 12 اگست 2021 کو پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی
🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر متعدد سیاسی رہنماؤں
نومبر
کیا صیہونی سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے پچھتائیں گے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کاروں نے کہا کہ جب سید حسن نصراللہ
اکتوبر
امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
🗓️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ
مارچ
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل
🗓️ 7 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوسکتی ہے، اسٹیٹ بینک
🗓️ 20 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خیال ہے کہ
مئی
کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے
جولائی
غزہ کے بچوں کا بچپن اغوا؛ اور خواب جو ملبے تلے دب گئے
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا حق کھویا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، نجم سیٹھی
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی
مئی