پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گیا

پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گیا

?️

کابل/اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے شہر خوست پہنچ گیا،  امدادی سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات وغیرہ وغیرہ اجناس  شامل ہیں پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی یہ تیسری کھیپ تھی جو شہر خوست پہنچائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سےافغان عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا گیا، افغانستان میں پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی تیسری کھیپ خوست پہنچ گئی ،سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں ، امدادی سامان خوست کی انتظامیہ کے حوالےکردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر قندھار پہنچا تھا ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا،پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

 

مشہور خبریں۔

لائبرمین کی اسرائیلی وزیراعظم بننے کی خواہش

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: ریڈیو 103 کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ہماری اسرائیل ہاؤس

ایرانی صدر کی وفات پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے

عرب ممالک کا امریکی تعلقات پر کھلا اعتراض

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    ایک تجزیاتی رپورٹ میں24 نیوز سائٹ نے یوکرین کے

بھارتی حکام نے شہید حریت رہنما اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں پر کالا قانون نافذ کردیا

?️ 18 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں شہید حریت رہنما

سعودی عرب کا یمن پر توپخانہ حملہ

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے سرحدی علاقے

کیا قطر میں حماس کے دفاتر بند ہونے والے ہیں؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں حماس تحریک کے ایک رہنما نے اس

غلام سرور ایک بیان نے پی آئی اے کو عربوں کا نقصان کرا دیا

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی

ڈپریشن، دولت اور اپنوں سے محبت کی بات پر رومیسہ خان کو تنقید کا سامنا

?️ 28 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ رومیسہ خان کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے