?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان، چین اور بنگلہ دیش نے ’سہ فریقی میکنزم ’ بنانے پر اتفاق کر لیا، جس میں تینوں ممالک کا ایک دوسرے کے مفادات کو تحفظ دینے کا عہد کیا گیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ تینوں ممالک کے درمیان بننے والا یہ میکنزم جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک منظر نامے میں ایک خوشگوار لیکن اہم تبدیلی ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ اعلان جمعہ (20 جون) کو چین کے شہر کنمنگ میں ہونے والے بنگلہ دیش، چین-پاکستان نائب وزیر خاجہ/سیکریٹری خارجہ کے پہلے اجلاس کے بعد سامنے آیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن ویڈونگ، بنگلہ دیش کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ روح العالم صدیق اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری عمران احمد صدیقی نے شرکت کی۔
سیکریٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان، چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید گہرے اور ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔
آمنہ بلوچ کے مطابق پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیاتی تحفظ، میرین سائنسز، گرین انفرااسٹرکچر، ثقافت، تعلیم اور ایکسچینج پروگرامز میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔
تینوں ممالک نے بات چیت کے دوران ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
سہ فریقی پلیٹ فارم کا آغاز جنوبی ایشیائی جیوپولیٹیکل منظر نامے میں ایک قابل ذکر پیشرفت ثابت ہوگا، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب یہ پلیٹ فارم دہائیوں سے سفارتی تعلقات میں تناؤ رکھنے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لے آیا ہے۔
اسلام آباد اور ڈھاکا کے تعلقات گزشتہ سال بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد نمایاں طور پر بہتر ہورہے ہیں۔
قائم مقام وزیراعظم محمد یونس کی قیادت میں ڈھاکا نے چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور سمیت وسیع تر سفارتی تعلقات کی بنیاد بھی رکھی ہے۔
چین جنوبی ایشیا میں اپنی معاشی سفارت کاری اور خطے کے دیگر ممالک میں جاری منصوبوں کے باعث اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
مارچ میں محمد یونس کی بیجنگ کے سرکاری دورے اور بنگلہ دیش کی جانب سے چین کو حساس انفراسٹرکچر منصوبوں جس میں دریائے تیستا اور مونگلا بندرگاہ میں سرمایہ کاری کی دعوت شامل ہے، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بھارت نواز پالیسیوں سے یکسر مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔
اسی دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنے تجارتی تعلقات کو بھی بحال کر لیا ہے ساتھ ہی ملٹری روابط اور اعلیٰ سطح کے سفارتی بات چیت تقریبا ایک دہائی کے بعد بحال ہو چکے ہیں۔
بیجنگ کے لیے یہ سہ فریقی تعلقات اُس کے خطے میں مفادات کو مزید تقویت بخشیں گے، جیسا کہ متبادل اکنامک کوریڈورز کی تعمیر، خلیج بنگال میں موجودگی میں مزید توسیع اور پڑوس میں بھارت کے اسٹریٹجک اثر و رسوخ کو کم کرنا شامل ہے۔
ادھر، پاکستان، چین اور بنگلہ دیش میں بڑھتی قربتوں کو بھارت ایک بڑا سفارتی مسئلے کے طور پر دیکھ رہا ہے، خاص طور پر چین کے تعاون سے بننے والے کچھ بڑے ترقیاتی منصوبے جو کہ بھارت کے حساس شمال مشرق کوریڈور کے قریب واقع ہیں۔
جب کہ سہ فریقی میکنزم تاحال ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن تینوں ممالک کی جانب سے معاملات کو طویل المدتی سمت میں آگے لے جانے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔
اس سہ فریقی گروپ کی بنیاد کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ خطے میں ایک نیا بلاک ابھر کر سامنے آیا ہے اگر یہ ممالک شراکت داری وسیع تر رابطے، دفاعی مکالمے اور بین الاقوامی فورمز پر ہم آہنگ ہو کر سامنے آئیں۔
اجلاس کے اگلے دور کے لیے کوئی مخصوص وقت شیڈول نہیں کیا گیا، تاہم مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام سے متعدد شعبوں میں تعاون اور مزید بات چیت کو تیز کرنے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کے خلاف معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب
جون
مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پٹرول مہنگا کرکے سلامی دی، پرویزالٰہی
?️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی
جنوری
ترکی میں مہنگائی کم کیوں نہیں ہو رہی؟
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: باباکان کا خیال ہے کہ اردگان حکومت چاہے کچھ بھی
نومبر
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے
مئی
ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان
فروری
بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے، سب میں ’را‘ ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ
?️ 1 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا
اکتوبر
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فیصلوں سے بنجمن نیتن یاہو کی مسلسل تذلیل کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ سمیت علاقائی پیش رفتوں کے بارے میں ٹرمپ
مئی
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی