🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے کیس کی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔
دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس کی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے احمد عرفان اسلم نے کہا کہ یہ عدالت فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کرچکی ہے، آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور فلسطین کے حق خودارادیت کے حامی ہیں۔
عدالت میں 52 ممالک اور انسانی حقوق کی 3 تنظیموں کے نمائندے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف 19 سے 26 فروری تک دی ہیگ کے پیس پیلس میں عوامی سماعتوں کا انعقاد کر رہی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ مشرقی یروشلم سمیت فلسطین سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں کے حوالے سے 23 فروری کی شام وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے مؤقف کی نمائندگی کریں گے۔
عدالت میں پیر (19 فروری) کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سماعت کے دوران فلسطینی کی نمائندگی کرنے والے 7 نمائندوں نے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی حکمرانی غیر قانونی ہے، انہوں نے اسرائیل پر نسل پرستی اور نسل کشی سمیت دیگر جرائم کا الزام لگایا۔
منگل (20 فروری) کو عدالت میں جنوبی افریقی وفد نے اسرائیل پر ایسے ہی الزامات لگائے۔
البتہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے لیے کوئی وفد نہیں بھیجا ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ
🗓️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
یمن میں امریکہ مخالف مارچ
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور
جون
حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی
🗓️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے
فروری
دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل
🗓️ 25 دسمبر 2021ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے
دسمبر
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ
🗓️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے
دسمبر
امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے مالی معاونت کرتا ہے: روس
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزیر دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ
اگست
ایک چوتھائی اسرائیلیوں کی غذا ناسالم
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: داور عبرانی زبان کی بنیاد نے اعلان کیا کہ اسرائیل
دسمبر
سوریہ میں امریکی اڈے پر ایک اور حملہ
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو شام کے دیرالزور
جنوری