🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان ایک دہشت گرد اور کالعدم تنظیم ہے، جس پر پاکستان اور اقوام متحدہ نے پابندی لگائی ، ٹی ٹی پی کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے پر کارروائی کرنی چاہئیے ، پاکستان آئندہ کی افغان حکومت سے ٹی ٹی ہی کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرے گا، جو تنظیم بھی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چائیے ، امید ہے مستقبل میں افغان سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہیں ہوگی۔
اپنی آخری پریس بریفنگ میں دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت افغانستان میں نہیں بلکہ وہاں موجود دہشت گرد گروہوں پر سرمایہ کاری کررہا تھا ، بھارت نے پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرکے اسے پاکستان کے خلاف استعمال کیا ، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت فراہم کئے، بھارت سمیت کچھ ممالک نے پاکستان اور افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کام کیا، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی، اب طالبان نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا مثبت اشارہ دیا ، افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے طالبان کا بیان خوش آئند ہے ، لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کا بیان بھی احسن اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر بو اور قیام امن کے لئے آگے آئے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر تشدد نہیں پھیلا، تمام افغان سیاسی قیادت کو مستقبل کی حکومت کے لئے کوششیں کرنی چاہئیے، پاکستان افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کا حامی ہے، پاکستان افغانستان سے سفارتکاروں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ارکان کے انخلا کے لئے بھی کام کررہا ہے، پاکستان نے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل تشکیل دیا ہے، افغانستان میں پاکستان کا سفارتخانہ بھی کھلا ہے جو عالمی اداروں کو قونصلر سروسز فراہم کررہا ہے، آج پی آئی اے کے ذریعے چارسو غیر ملکی سفارتکاروں اور اہلکاروں کا انخلا کیا ، پاکستان کی پوزیشن بہت واضح ہے، ہم نے ہمیشہ سہولت کار کا کردار ادا کیا، طالبان کے ساتھ پاکستان مستقل رابطے میں رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغان عوام خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
مشہور خبریں۔
کیا دنیا کے سر پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں؟
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہ
اگست
عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام
🗓️ 1 اپریل 2025 لاہور: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی
اپریل
ہم نے اسرائیلی کو کچل دیا: فلسطینی تحریک
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس کی شاخ جنین
اگست
بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا معاملہ: کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ
🗓️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر
جنوری
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
🗓️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
صیہونیوں کا مجرمانہ ریکارڈ
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قیام کو سات دہائیوں سے زیادہ کا
اکتوبر
مودی کی تقریر شکست کا اعتراف، باڈی لینگویج ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔ عرفان صدیقی
🗓️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی
مئی