پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے قومی انٹیلی جنس سینٹر کا آغاز کردیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نئے قومی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر (نفٹیک) کا آغاز کر دیا جب کہ وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد دہشتگردی کے ردعمل کو فروغ دینے کے لیے نفٹیک کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نفٹیک کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے تحت قائم کیا جائے گا، ادارے کے قیام کا مقصد سویلین اور ملٹری ایجنسیز کے درمیان رابطہ کار کو بہتر کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے قیام سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو زیادہ موثر بنایا جائے گا جب کہ قومی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر کا پہلا ڈائریکٹر فوجی افسر ہوگا۔

نفٹیک میں مختلف وزارتوں کے فوکل پرسنز کو بھی شامل کیا جائے گا، ادارے کے دفاتر چاروں صوبوں میں بھی بنائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں، یونٹس کے قیام سے صوبائی سطح پر بھی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنا آسان ہو گا، ادارہ ایکشن پلان بنانے سمیت قانونی اصلاحات کی سفارش کرنے کا ذمہ دار بھی ہو گا۔

اس سے قبل، حکومت نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی کا نیا مشیر مقرر کیا تھا، وہ پاکستان کے دسویں قومی سلامتی کے مشیر بن گئے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی کا عہدہ اپریل 2022 سے خالی تھا، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو برطرف کر دیا گیا تھا، اس وقت معید یوسف نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ پہلا موقع ہے جب آئی ایس آئی کا کوئی حاضر سروس سربراہ بیک وقت مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس کے وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

یہودیوں کے خلاف لکھنے پر امریکی یونیورسٹی پروفیسر نوکری سے برطرف

🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست مشی گن میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو سوشل

جس قوم کے رول ماڈل دانشور ہوتے ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہے

🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب

فلسطینی قیدیوں کے فرارہونے سے تل ابیب کی نااہلی ظاہر

🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں:   اسرائیل کے داخلی سلامتی وزیر عمر بارلو نے عوفر جیل

یمن کا اقوام متحدہ کے منفی کردار پر اعتراض

🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:مہدی المشاط کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن میں

اقوام متحدہ نے میانمار کی عدالت کے فیصلے پر کی تنقید

🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ

عمان نے صیہونی حکومت کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے سے انکار کیا

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:    عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عمان نے

صیہونی حکومت کی جیلوں میں 170 فلسطینی بچوں پر تشدد

🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی سماجی ترقی کی وزارت کے

مہاجرین کی مسلسل واپسی اور قیدیوں کے تبادلے کا نیا دور

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بارہویں روز بھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے