?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ نے اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے بھارت کی جانب سے جاسوسی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سرکار کے اس اقدام کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے، جاسوسی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی میڈیا کی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان اس سارے معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے،بھارت سرکار کی جانب سے وزیراعظم خان کا بھی فون ٹیپ کیا گیا، آر ایس ایس کی تعلیم پرعمل پیرا ہوکر بھارتی حکومت ایسے اقدام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا بھارت سرکار کے ایسے چہرے کو پہلے ہی ڈس انفولیب کے ذریعے دیکھ چکی ہے،اقوام متحدہ ان معاملات کی تفتیش کرا کربھارتی حکومت کا چہرہ بے نقاب کرے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ صحافیوں، ججز، سفارتکاروں اور حکومتی حکام کے ٹیلی فون ہیک کیے گئے، ہم بھارتی حکومت کی سرپرستی میں جاسوسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ بھارت نے اسرائیلی کمپنی کے پیگاسس سپائی ویئرکے ذریعے جاسوسی کی، اقوام متحدہ تحقیقات کرکے حقائق واضح کرے اور ذمہ داران کا احتساب کرے کیونکہ جاسوسی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ پاکستان بھارتی وسیع البنیاد ریاستی جاسوسی آپریشنز کی پر زور مذمت کرتا ہے، اختلافی آوازوں کی جاسوسی آر ایس ایس اور بی جے پے کا پرانا نصاب ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم اورپاکستان مخالف گمراہی پھیلانا بھارتی ایجنڈا ہے، نام نہاد بھارتی "جمہوریت” کے اصل چہرے سے دنیا واقف ہے، ہندوستان سے متعلق تمام انکشافات پر انتہائی قریبی اور گہری نظر ہے۔ترجمان دفترخارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان بھارتی زیادتیوں پرمناسب عالمی فورمزکی توجہ مبذول کرائے گا، دنیا نے بھارتی جمہوریت کا چہرہ ڈس انفو لیب رپورٹ کی صورت میں دیکھ رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
جنگ سیف القدس کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی اسلامی جہاد کا بیان
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج شام منگل کو
مئی
کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟ تجزیہ
نومبر
غزہ کے خلاف حملوں سے اسرائیل کی ڈیٹرنس مضبوط نہیں ہوئی:صہیونی حلقے
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی متعدد حلقوں میں کیے جانے والے تازہ سروے کے نتائج
مئی
نیتن یاہو کا ثالثوں کے ساتھ کھلواڑ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیٹ ورک نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے
اگست
یوکرین کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہانے والے فلسطینیوں کے قتل پر خاموش
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی امور کے ماہر اور جمہوریہ آذربائیجان کی وائٹ پارٹی
اپریل
ابو شریف: الاقصیٰ طوفان عشروں کی صہیونی نسل کشی کا ردعمل تھا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایران میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے نے
اکتوبر
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گی
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان چین سے
اپریل
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی